اداکارہ ثنا جاوید اور ان کی ہمشکل، کون زیادہ خوبصورت، دلچسپ تبصرے

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ عینا خان جنہوں نے ڈرامہ ’فیری ٹیل‘ سے شہرت حاصل کی، کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان کا موازنہ نامور اداکارہ ثناء جاوید سے کیا جا رہا ہے کہ عینا خان ہو بہو اداکارہ ثنا جاوید جیسی نظر آ رہی ہیں۔

صارفین دونوں اداکاروں کا موازنہ کر رہے ہیں کہ کون زیادہ خوبصورت ہے۔ جبکہ چند صارفین ایسے ہیں جن کا کہنا ہے کہ عینا خان کا سائیڈ پوز اداکارہ سبینہ فاروق سے ملتا جلتا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ کردار اپنی جگہ لیکن ثنا جاوید خوبصورت جبکہ اداکارہ عینا خان معصوم ہیں، کئی صارفین نے گزارش کی کہ ثنا جاوید سے نفرت نہ کریں۔

عینا خان کی ایک مداح نے کہا کہ موازنہ کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں کیونکہ عینا خان اداکارہ ثنا جاوید کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء جاوید کا شمار پاکستان کی سرِ فہرست کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جبکہ اداکارہ عینا خان نے ابھی اس انڈسٹری میں گنتی کے چند  ڈرامے ہی کیے ہیں۔ عینا خان آخری بار ڈرامہ سیریل ’فیری ٹیل‘ میں نظر آئی تھیں جبکہ اُن کا آج کل آن ایئر ڈرامہ سیریل ’دل پر دستک‘ ہے جس سے ان کو بے پناہ شہرت ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت