قومی کرکٹر عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

ہفتہ 23 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف قومی کرکٹر عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پی سی بی کے آفیشلز سے ملاقات کے بعد میں نے اس بات پر غور کیا کہ کیوں نہ ریٹائرمنٹ واپس لے لوں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور اب قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا۔

عماد وسیم نے کہاکہ میں قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیے دستیاب ہوں گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سب سے پہلے پاکستان ہے، میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ملک کے اعزازات لانے کی کوشش کروں گا۔

اس موقع پر قومی کرکٹرز نے اعتماد دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عماد وسیم کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے اور انہوں نے نومبر 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

سینٹ پیٹرک ڈے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی  آئرلینڈ کے عوام کو دلی مبارکباد

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کس نے بنوایا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا