سندھ پولیس کے نوجوان انسپکٹر قیصر زمان کراچی پریس کلب کے باہر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ان کی ایک نعت نے انہیں راتوں رات مقبول بنادیا۔ قیصر زمان کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان کی والدہ نعت کی فرمائش کیا کرتی تھیں تو شروع سے ہی ایسا ماحول ملا جس کی وجہ سے یہ شوق ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نعت ان کے بھائی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جہاں سے وائرل ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ اچھا کام کرنے پر افسران بالا سراہتے ہیں، اسی لیے نعت کی ویڈیو بھی پولیس کی وردی میں ریکارڈ کرائی ہے۔کراچی پولیس اہلکار قیصر زمان کا کہنا ہے کہ بچپن سے نعت خوانی کا بہت شوق تھا، پولیس میں آنے کے بعد ساتھی اہلکاروں اور افسران نے بھی بہت سراہا، یہی وجہ ہے کہ میں اپنا پہلا ایلبم وردی پہن کر ریکارڈ کرایا ہے۔ کیونکہ 2021 میں ایک ایونٹ کے دوران نعت پڑھتے ہوئے میری ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ میری آواز اور نعت پڑھنے کے اسٹائل کو عوام اور ادارے نے بہت سراہا ہے یہی وجہ ہے کہ اپنا ایلبم ریکارڈ کرانے کا تہیہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ بھی جاری رہے گا، کیونکہ گھر والے بہت سراہتے ہیں، خاص طور پر والدہ نے ہمیشہ کہا کہ نعت پڑھا کرو۔ اور آج انہی کی دعاؤں کی بدولت عزت مل رہی ہے، لوگ میری نعتوں پر مجھے سراہتے ہیں۔ قیصر زمان نے مزید کیا کہا دیکھیے اس رپورٹ میں