آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

اتوار 24 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے  تاہم ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہوا ئیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان (ائیرپورٹ 31 ملی میٹر، سٹی 20) جب کہ باچا خان ایئرپورٹ کے قریب 01 ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے ضلع بھکر 18، جھنگ 13، فیصل آباد 12، حافظ آباد، جوہر آباد، سرگودھا 04، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، لاہور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، بہاولنگر، خانیوال، کوٹ ادو 02، ملتان ایئرپورٹ، نور پور ساہیوال 01، ملتان ایئرپورٹ، نور پور ساہیوال 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 39، چھور، لسبیلہ، حیدرآباد، پڈعیدن، مٹھی اور سکرنڈ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp