کوئٹہ میں خواتین کے لیے قائم پہلی مسجد میں خاص کیا ہے؟

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی جہاں زکوٰۃ و خیرات کا سلسلہ جاری رہتا ہے وہیں مختلف محکموں، اداروں اور نیک لوگوں کی جانب سے انسانیت کی فلاح پر مبنی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک احسن اقدام بلوچستان پولیس کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کوئٹہ پری گل ترین نے شہر کے وسط میں واقع سٹی تھانے کے ایک کمرے کو خواتین کے لیے مسجد کا درجہ دے دیا۔

دراصل خواتین کو عید سمیت عام دنوں میں بھی خریداری کے لیے بازار کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ مگر اس دوران کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں پر بروقت نماز کی ادائیگی کر سکیں، ایسے میں خواتین کی نماز قضا ہو جاتی تھی یا خریداری ادھوری چھوڑ کر گھروں کو جانا پڑتا تھا۔ مگر ایس پی سٹی کے اقدام سے خواتین کی یہ مشکل حل ہو گئی ہے۔

سٹی پولیس اسٹیشن کے ساتھ مسجد میں وضو کے لیے واش روم کی سہولت کے علاوہ نماز کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کے لیے بھی جگہ موجود ہے، اس کے علاوہ یہاں پر خواتین ویمن پولیس افسران سے ملاقات بھی کر سکتی ہیں۔

خواتین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا، ایس پی سٹی پری گل ترین

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سٹی پری گل ترین نے کہاکہ خواتین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسجد کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ دوران خریداری خواتین اپنی عبادات کی بروقت ادائیگی کر سکیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین نماز کی ادائیگی کے ساتھ کچھ دیر آرام بھی کر سکیں گی، جبکہ یہاں خواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گی جن سے مسائل پر بات کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس مسجد میں قیام کرنے والی خواتین جب پولیس کو اپنے مسائل بتائیں گی تو گھروں میں ہونے والے تشدد سمیت دیگر مسائل بھی پولیس کے علم میں ہوں گے جس سے خواتین سے متعلق جرائم میں کمی واقع ہوگی۔

خواتین کا مزید مقامات پر مسجد اور واش روم کی سہولت مہیا کرنے کا مطالبہ

بازاروں اور مارکیٹوں میں آنے والی خواتین نے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے بازار میں مزید مقامات پر واش روم سمیت مسجد کی سہولت مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی