میکڈونلڈز سری لنکا میں اپنے اسٹورز بند کرنے پر مجبور کیوں ہوا؟

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوڈ کمپنی میکڈونلڈز نے  سری لنکا میں اپنے پارٹنر کے ساتھ معاہدہ ختم کرتے ہوئے تمام 12 دکانیں بند کر دی ہیں۔

میکڈونلڈز کے وکیل سنتھ وجیوردانے کے مطابق کمپنی نے سری لنکا میں اپنا کاروبار وقتی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم کمپنی ایک نئی فرنچائز کے ساتھ واپس آنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔’

سنتھ وجیور دانے کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے بدھ کو منسوخ کیا گیا تھا لیکن فرنچائزز چند دنوں تک چلتی رہیں۔

سنتھ وجیوردانے کمپنی کی جانب سے سری لنکا میں سے دکانیں ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

سری لنکا میں میکڈونلڈز کے مقامی پارٹنر ابانس کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق میک ڈونلڈز ناقص حفظان صحت کے الزامات پر ابانس کے خلاف عدالت گئی تھی۔

ابانس کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق کہ اس نے پہلی بار 1998 میں میک ڈونلڈز کے ساتھ شراکت کی تھی جو اب ختم ہوگئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ غزہ میں اسرائیل حماس کی حالیہ جنگ کے بعد دنیا بھر کے مسلم  ممالک میں بھی میکڈونلڈز کا بائیکاٹ جاری ہے۔

خاص طور پر جنوبی ایشائی ملکوں میں میکڈونلڈز اور دیگر اسرائیلی حمایت یافتہ برانڈز کا بائیکاٹ جاری ہے جس سے جنوب مشرقی ایشیا میں ان کے کاروبار کو غیر معمولی نقصان پہنچا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp