فہد مصطفیٰ کا لباس زنانہ ہے یا مردانہ؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مقبول ترین گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں زنانہ لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے اور مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، چند صارفین کا کہنا ہے کہ یہ فیشن ہے جبکہ اکثریت ان کا مذاق اڑا رہی ہے کہ شاید وہ جلدی میں امی کا سوٹ اور بہن کا دوپٹہ پہن کر آ گئے ہیں۔

ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا  کہ فہد مصطفیٰ کا لباس زنانہ ہے اور اس پر ہونے والی تنقید جائز ہے ؟

فاروق فیصل نے کہا کہ فیشن انڈسٹری میں یہ بیانیہ چل رہا ہے کہ رنگوں اور ڈیزائن کو جنس سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مارکیٹنگ ہے اور آنے والے دنوں اور سالوں میں آپ پہناوے میں تبدیلیاں دیکھیں گے۔ نوجوان زنانہ ڈیزائن کے کپڑے اور خواتین مردانہ پہناوے میں نظر آئیں گی۔ فیشن ڈیزائنرز کے ہاتھ اتنی بڑی مارکیٹ آ گئی ہے۔

ثنا ریاض نے طنزاً لکھا کہ فہد مصطفیٰ جلدی میں امی کا سوٹ پہن کر آ گئے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ فہد مصطفیٰ جلدی میں بہن کی قیمص اور دوپٹہ پہن کر ٹی وی پر آ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp