علی گل ملاح جن کی کامیابی کے بعد طنز کے تیر تعریفوں میں بدل گئے

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علی گل ملاح ایک سندھی فنکار ہیں جو 30 سال سے کام کر رہے ہیں اور عشق مرشد میں کامیاب ہونے کے بعد وہ سب کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں۔

آخرکار انہیں وہ پہچان مل گئی جس کے وہ حقدار تھے اور اب وہ ایک نیشنل آئیکون بن گئے ہیں۔

ان کے کردار بھولے نے انہیں ایک سپر اسٹار بنا دیا۔ وہ ٹی وی پروگرام ’مذاق رات‘ میں بطور مہمان مدعو کیے گئے تھے۔

علی گل ملاح نے اپنی زندگی میں مالی مجبوریوں کے سامنے کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ کس طرح یتیم ہونے سے ان کے دکھوں اور مسائل میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ کم عمر تھے اور ان کی صرف ایک اور بہن تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے والد نے دوسری شادی کر لی لیکن جب کسی کی ماں چلی جاتی ہے تو وہ دنیا میں یتیم جیسا ہی ہوجاتا ہے۔

علی گل ملاح نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کی کامیابی کے بعد ہر کسی کے رویے میں تبدیلی آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان پر تنقید کرتے تھے اور ان کا مذاق اڑاتے تھے کہ کیا آپ شاہ رخ خان بننے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا رویہ اب بڑا دوستانہ ہوگیا ہے اور وہ ان کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔

علی گل ملاح کے بیٹے علی جان بھی اپنے والد کے ساتھ شو میں آئے اور انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والد کی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور انہیں بہت فخر ہے لیکن اپنے والد کی کامیابی پر وہ لوگ پہلے جیسے ہی ہیں کسی تکبر کا شکار نہیں ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp