پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر جن کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور انسٹاگرام پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں وہ ہمیشہ یہ جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔ اداکارہ بھی پرستاروں کے ساتھ اپنی روزمرہ سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے اس سال رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا تھا۔
View this post on Instagram
لیکن عمرہ ادا ئیگی کے بعد ہانیہ عامر نے اپنی کچھ ایسی تصاویربھی شیئر کیں، جن میں وہ بغیر حجاب دبئی میں گھومتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کے مداحوں کو یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا۔ ان تصاویر کے پوسٹ کرنے کے بعد ہانیہ عامر کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی نے کہا کہ انہوں نے دین کا مذاق بنایا ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد ان کو لباس کا تقدس برقرار رکھنا چاہیے تھا۔
View this post on Instagram
خدیجہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ ابھی تو آپ مکہ مدینہ میں تھیں اور عمرے کی سعادت حاصل کی، اب ایسے کپڑوں میں دبئی میں گھوم رہی ہیں اور اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ عمرہ کر کے پچھلے گناہ معاف ہو گئے اور اب پھر گناہ کر کے عمرہ کے لیے جائیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے زندگی کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔
عائشہ خان نے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اتنی اچھی جگہ گئی تھیں، ایسی ڈریسنگ کرنے کے لیے تھوڑا سا انتظار کرلیتیں، افسوس کے آپ صرف نام کی مسلمان ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ عمرہ ادا کرتے ہیں، تو خواتین عموماً کچھ وقت کے لیے پردہ ضرور کرتی ہیں، کم از کم اس کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔
جہاں کئی صارفین نے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی تبصرے کو نظر انداز کر دیں اور خوش رہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی گزشتہ روز پاکستان واپسی ہوئی ہے جہاں اُنہوں نے ایئر پورٹ پر گلے میں پھولوں کے ہار اور ہاتھوں میں گلدستہ لیے تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ان کو جیت کا نشان بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram