چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے کر رہے تھے۔ جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی شامل تھے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلےChris Tetley کر رہے تھےآئی سی سی کے وفد کے دیگر ارکان میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی شامل تھے ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے پر تفصیلی تبادلہ خیال آئی سی… pic.twitter.com/vUUyKR1ZjS
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) March 27, 2024
ملاقات میں پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔
مزید پڑھیں
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپیئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ دیگر تمام ضروری امور بھی بر وقت مکمل کر لیے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔