حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر ہی نہیں ایک پیراگراف کا حصہ ہیں، مجیب الرحمان شامی

جمعرات 28 مارچ 2024
author image

ویب ڈیسک

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویٹرن صحافی مجیب الرحمان شامی  کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صحفہ پر ہی نہیں بلکہ ایک  پیراگراف میں مل کر ریاست کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

وی نیوز کے خصوصی  پروگرام سیاست اور صحافت میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ جب تک ملکی مسائل کم نہیں ہونگے پیپلز پارٹی بھی موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کی سیاست مریم نواز اور بلاول بھٹو کی پرفارمنس کی بنیاد پر دیکھی جائے گی کیونکہ وفاق تک پہنچنے کے لیے مریم نواز کو  اپنے والد اور چچا کی  طرح پنجاب میں اپنے آپ کو ثابت کرنا ہوگا ورنہ عمران خان کی تحریک ایک منظم سیاسی جماعت بن کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھٹو دور میں اپوزیشن کے ساتھ کیے جانے والے سلوک نے ہی مارشل لا کا راستہ ہموار کیا تھا۔

ویٹرن صحافی نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر آج یہ سمجھتی ہے کہ ان کی پھانسی کے فیصلے میں قانونی سقم موجود  تھے تو پھر یہ بھی بتایا جائے کہ قصوری کا قتل سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں کس کی ایما پر ہوا تھا۔

مجیب الرحمان شامی نے پروگرام میں اپنے بچپن اور صحافتی سفر کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

وی نیوز کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp