’آپ کی آنکھیں بالکل والد کی طرح ہیں‘ اداکارہ صاحبہ کی والد سے پہلی ملاقات کے بعد صارفین کے تبصرے

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اینکر اور فلم اسٹار صاحبہ افضل نے  اپنے والد سے زندگی کی پہلی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات ہوئی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

تصاویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے سوال کررہے ہیں کہ آپ کی والد سے پہلی بار ملاقات کیوں ہوئی ہے؟ جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ آپ ہو بہو اپنے والد جیسی ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل سینیئر اداکار ساجد حسن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماضی کی نامور فلم اسٹار نشو کی بیٹی اور اداکارہ صاحبہ نے اپنے سگے اور سوتیلے والد کے حوالے سے حیران کُن انکشافات کیے تھے۔

اداکارہ صاحبہ نے کہا تھا کہ میں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی کیونکہ میری پیدائش سے پہلے ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

صاحبہ نے کہا کہ میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔ان کا کہنا تھا کہ بچپن میرے نانا کے گھر گُزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے میں اپنے نانا، نانی، ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی۔

اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کے درمیان طلاق کے بعد ان کی پیدائش ہوئی تھی، جب وہ 10 سال کی تھیں تو ان کی والدہ نے جمال پاشا سے شادی کی، جنہوں نے انہیں سگے باپ سے بڑھ کر پیار دیا۔
صاحبہ نے بتایا کہ ان کے سوتیلے باپ کی شفقت نے انہیں کبھی اپنے سگے باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی اور یہی وجہ رہی کہ انہیں کبھی اپنے والد کی عدم موجودگی محسوس نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp