صنم سعید نے 5 مختلف لہجوں میں بات کرکے سب کو حیران کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ 5 مختلف لہجوں میں بات کرتی نظر آرہی ہیں جس میں برٹش، آسٹریلین، امریکی، رشین اور انڈین لہجے شامل ہیں، صنم سعید کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، کسی نے کہا کہ صنم بہت ذہین ہیں جبکہ اکثر صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ یہ ان کا اپنا اسٹائل نہیں ہے بلکہ ڈبنگ فیچر ہے۔

ایک صارف نے صنم سعید کے اسٹائل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت زبردست ٹیلنٹ ہے۔

احمد نامی صارف لکھتے ہیں کہ مجھے خوشی ہے کہ صنم سعید نے پاکستانی اسٹائل کے ساتھ انگریزی لہجے میں بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں کبھی سننا چاہوں گا کہ میرا لہجہ کیسا لگتا ہے۔

ایک صارف نے صنم سعید کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا اسٹائل بہت متاثر کن ہے۔

ایک ایکس صارف نے شکوہ کیا کہ صنم سعید نے پاکستانی لہجے میں بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ