عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، فل کورٹس اجلاس کا اعلامیہ

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے  فل کورٹس اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سے ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے اور وزیر اعظم سے چیف جسٹس کی ملاقات میں فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

جمعرات کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ایک گھنٹہ 50 منٹ تک جاری رہنے والے فل کورٹس اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے، چیف جسٹس نے وزیراعظم کو بتایا کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

Press Release 28 March 2024 (1) by akkashir on Scribd

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کے اختیارات میں انتظامیہ کی مداخلت کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی، 25 مارچ کو چیف جسٹس آف پاکستان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اس کے بعد چیف جسٹس نے اسی روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور تمام ججز سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور27 مارچ کو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون سے بھی ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق اس کے بعد چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور اسلام آباد میں موجود پاکستان بار کونسل کے نمائندوں سے ملاقات کی، اس کے بعد سپریم کورٹ کے تمام ججوں کا اجلاس بلایا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ججوں کے درمیان اس بات پر اتفاق رائے تھا کہ صورت حال کی سنجیدگی کا تقاضا ہے کہ چیف جسٹس وزیراعظم سے ملاقات کریں جس کے بعد وزیر اعظم سے ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات میں فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے اور وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ وہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟