ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی، 2000 کلو مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلعی انتظامیہ پشاور نے پنجاب سے پشاور آنے والی بس سے ہزاروں کلو مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد کر لیں، 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا سیل ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق خفیہ اطلاع پرضلعی انتظامیہ پشاور نے اسسٹنٹ کمشنر حسن خیل کے احکامات پر جی ٹی روڑ کے ذریعے پنجاب سے پشاور آنے والی بس کی تلاشی لی، بس سے 2000 کلو سے زائد مضر صحت گوشت، کلیجی، سری پائے، مغز، بھینسوں کے سر اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

ان اشیا کو شوارما اور برگر بنانے والوں کو سپلائی کیا جانا تھا، جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک نے اپنی رپورٹ میں مذکورہ برآمد شدہ اشیا کو مضر صحت قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پشاور کی ایک اور کارروائی میں موٹروے انٹرچینج پر ملاوٹ شدہ دودھ سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا ہے، دودھ کو موقع پر ہی ضائع کردیا گیا ہے جبکہ کنٹینر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp