ججز نے خط چیف جسٹس کو لکھا، اس کو پبلک کرنے والے کون ہیں؟

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نصرت جاوید کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں ججز نے جو خط لکھا اس سے ملتا جلتا واقعہ بھارت میں بھی ہوا تھا کہ انہوں نے پریس کانفرنس کردی تھی، لیکن بھارت نے تو اس معاملے پر جلد قابو پالیا تھا، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں اس واقعے پر کیسے قابو پایا جائے گا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ججز نے خط لکھا چیف جسٹس کو اور خط میڈیا پر آگیا؟ یہ کون ہے جس نے خط کو پبلک کیا ہے، کہا تو یہی جائے گا کہ خط پبلک کرنے والے وہی ججز ہیں جنہوں نے خط لکھا تھا۔

نصرت جاوید نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اپنا ہی ایک وطیرہ بنا لیا ہے، ایک طرف وہ 6 ججز اپوزیشن جماعت کے ہیرو بن گئے ہیں اور دوسری طرف حکومت اتحادی جماعتیں ان کے خلاف ہوگئی ہیں۔ خط تو رہ گیا ایک سائیڈ پر، ادھر سیاسی جماعتوں نے اپنا اپنا فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔

نصرت جاوید نے اپنے 4 دہائیوں کے تجربے کی بنیاد پر اس معاملے پر کیا تجزیہ کیا ہے جانیے اس ویڈیو میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp