امریکا میں 5 ٹانگوں والا ’ میمنا ‘  جسے کوئی اپنانے کو تیار نہ تھا

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معذور افراد کی دیکھ بھال تو ایک عام سی بات ہے لیکن معذور جانوروں کی دیکھ بھال یقیناً ایک مشکل کام ہے تاہم امریکی ریاست مسیسپی کی ایک خاتون نے ایک ایسے میمنے (بھیڑ کا بچہ ) کو اپنایا ہے جس  کی پانچ ٹانگیں ہیں اور وہ چلنے پھرنے کے علاوہ بیمار بھی ہے۔

امریکی ریاست مسیسپی کے علاقے  وگنز سے تعلق رکھنے والی نیٹلی رینوٹ کا کہنا ہے کہ اسے پانچ ٹانگوں والا میمنہ جب کھیت سے ملا تو اس کی حالت بہت خراب تھی جس پر وہ اسے فر بیبیز ویٹرنری اسپتال لے گئیں وہاں معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں میگٹس بھی ہیں۔

جانوروں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپائیڈر لیمب کو ہرنیا کی سرجری کی ضرورت ہے، تاہم اس کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر اس کی صحت میں بہت سی خرابیاں ہیں۔ ڈاکٹر جیسن گلاس نے  بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ دوسری بھیڑوں کے مقابلے میں نارمل نہ ہو، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ معمول کی زندگی گزارنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

جیسن گلاس نے کہا کہ اسپائیڈر لیمب اب بھی کھڑے ہونے اور چلنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ ادھر رینوٹ نے کہا کہ اسپائیڈر لیمب کے پاس اب ایک مستقل گھر ہوگا  اور وہ اس کے ویٹرنری بلوں کی ادائیگی میں مدد کے لیے فنڈز جمع کر رہی ہے۔

انہوں نے ٹک ٹاک پوسٹ میں لکھا کہ ‘مجھے اب بھی اسے زبردستی کھانا کھلانا پڑتا ہے، لیکن میں نے اسے کھڑا کر دیا اور وہ اب تھوڑا سا چلتا  بھی ہے لہٰذا وہ پر امید ہیں کہ وہ اسے چلنے پھرنے کے قابل بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp