پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
اتوار کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پشاور میں نکالی جانے والی ریلی میں چیئرمین گوہر علی خان، جنرل سیکریٹری عمر ایوب، پی ٹی آئی پشاور کے صدر شیر علی ارباب سمیت مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے شرکت کی۔
ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اور عدلیہ کی آزادی کے لئے خیبر پختون خواہ کی عوام کا بھرپور احتجاجی مظاہرے میں اپنے قائد عمران خان اور تمام ناحق قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ۔#قیدی_نمبر_804_کی_رہائی pic.twitter.com/K3DDIAjyUV
— PTI (@PTIofficial) March 31, 2024
ریلی کے شرکا نے عمران خان کی رہائی کے مطالبہ واالے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکا ’رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو کے پرجوش نعرے بھی لگا رہے تھے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ہیں جن میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
باجوڑ بازی مار گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رہا کرو رہا کرو۔۔ عمران خان کو رہا کرو۔۔ pic.twitter.com/6M9bJCd7gx— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) March 31, 2024
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں مختلف 3 کیسز میں سزائیں ہوچکی ہیں۔