ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر: سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ نے کراچی میں 3GW کا سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کردیا۔

اس منصوبے کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھایا جا رہا ہے جو پلانٹ کی تنصیب کے لیے دستاویزی کام میں آسانیاں فراہم کررہی ہے۔

مزید پڑھیں

اس منصوبے سے پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی طور پر پیداوار شروع ہوسکے گی، اس کے ساتھ ساتھ سائنوٹیک ڈرائی بیٹریوں اور الیکٹرک وہیکلز ٹرکوں کی تیاری میں معاونت کرے گی۔

اس منصوبے سے ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی جبکہ درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی اور ملک میں صاف توانائی کی مہم کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

حکومت پاکستان نے سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ پر زور دیا ہے کہ وہ خام مال اور مشینری کی درآمد پر زیرو ریٹیڈ ڈیوٹی کے اہل ہونے کے لیے ایک تفصیلی 5 سے 7 سالہ مقامی منصوبہ پیش کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل