آئیے کچھ مشہور شخصیات کے بارے میں بات کرتے ہیں جنہوں نے جنگلی جانوروں کے ساتھ ذاتی قربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہرت اور دولت تو حاصل کی لیکن وہ انہی کے ہاتھوں اپنی قیمتی زندگی بھی داؤ پر لگا بیٹھے۔
ٹموتھی ٹریڈویل
ٹموتھی ٹریڈویل نے ایک دہائی سے زیادہ وقت جنگلی ریچھوں کے گرد گھومتے ہوئے گزارا۔ وہ ریچھوں کی زندگی کا ایک ایک لمحہ عکس بند کرنے اور ان کی قربت کی بدولت جانے جاتے تھے۔
2003 میں الاسکا کے کٹمائی نیشنل پارک میں ایک ریچھ نے ٹریڈویل اور اس کی گرل فرینڈ پر حملہ کیا تھا۔ یہ اتنا خوفناک اور شدید تھا کہ ان دونوں کے جسم کے کچھ حصے بھی جائے وقوعہ سے غائب تھے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ گریزلی ریچھ سے دوستی کوئی مذاق نہیں۔
جوزف سلونسکی
امریکا سے تعلق رکھنے والے جوزف سلونسکی سے ملیں جن کا مشغلہ اور پیشہ ورانہ کیریئر زہریلے سانپوں کا مطالعہ کرنے کے بارے میں تھا۔ 2001 میں جب وہ میانمار کے وسط میں تحقیق کر رہے تھے، تو انہیں ایک انتہائی زہریلے سانپ کریٹ (Krait) نے ڈس لیا تھا۔
اپنے شوق پر جان قربان کر دینے والے جوزف سلونسکی کی خدمات کا اعتراف یوں کیا گیا کہ قاتل سانپ کی 3 اقسام کو اب سلونسکی کا نام دے دیا گیا ہے۔
الیگزینڈر، یونان کا بادشاہ
یونان کا کٹھ پتلی بادشاہ ہونے کی وجہ سے الیگزینڈر کے پاس زیادہ طاقت نہیں تھی۔ 1920 میں ایک دن وہ اپنے کتے کے ساتھ واک پر تھا کہ ایک جنگلی بندر نے ان پر حملہ کر دیا۔ الیگزینڈر نے حملہ آور بندر کو ڈرانے کی پوری کوشش کی لیکن بندر نے اسے کاٹ لیا تھا۔
اس کے حواریوں نے اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا لیکن لیکن چند دن بعد ہی وہ 27 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گیا۔
سرگائی اسٹینڈنگ
برطانوی اداکار اور رائل نیوی میں سابق کمانڈر سرگائی اسٹینڈنگ پہلی جنگ عظیم کے دوران ایک مشہور نام تھے۔ جنگ کے بعد انہوں نے تھیٹر کرنا شروع کیا، وہ اداکاری میں بھی بہت اچھے تھے۔
انہوں نے مشہور فلم لائیوز آف اے بنگال لانسر (Lives of a Bengal Lancer) جیسی فلموں میں اداکاری کی۔ 1937 میں انہیں ایک ریٹل سانپ (rattlesnake) نے ان پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں انہیں دل کا دورہ پڑا اور آنجہانی ہوگئے۔
جیکی باکس برگر
جیکس ایک فرانسیسی ایتھلیٹ تھے جنہوں نے 1500 میٹر میں جونیئر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 2001 میں، کینیا میں اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کے دوران، انہوں نے ایک جنگلی ہاتھی کو دیکھا اور اسے فلمانے کا فیصلہ کیا۔
بظاہر ہاتھی کافی شرمیلا تھا لیکن جب اس کے شرمیلے پن کا زیادہ فائدہ اٹھایا گیا تو نے مشتعل ہاتھی نے جیکی کو سونڈ میں اٹھا کر ایک درخت سے ٹکرا دیا، وہ جیکی کا آخری شوٹ تھا۔
جین بیٹن
کیوی ایویٹر جین گارڈنر بیٹن نے 1939 میں انگلینڈ سے نیوزی لینڈ تک اکیلے پرواز کرنے والی پہلی خاتون بن کر ہوا بازی کی دنیا پر راج کیا۔ کئی دہائیوں کی عظیم زندگی گزارنے کے بعد جین بیٹن کو ماجورکا میں چہل قدمی کے دوران ایک کتے نے کاٹ لیا تھا۔
لیکن اس نے طبی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا، جس سے انفیکشن بدن میں پھیل گیا، اور آخرکار جین کی المناک موت کی خبریں اس کی تدفین کے قریبا 10 برس بعد 1987 میں پھیلنا شروع ہوئیں۔
ٹیلرمچل
کینیڈین لوک گلوکارہ ٹیلر مچل کی کہانی دل دہلا دینے والی ہے۔ مچل صرف 19 برس کی تھی جب وہ کیپ بریٹن ہائی لینڈز نیشنل پارک میں چہل قدمی میں مصروف تھی کہ اسے اچانک امریکی بھیڑیوں کے غول نے اسے گھیر لیا جو انتہائی غیر معمولی طرز عمل تھا۔
ٹیلر مچل کی موت امریکی بھیڑیوں کے ہاتھوں کسی بالغ انسان کا پہلا ریکارڈ شدہ قتل تھا۔
اسٹیو ارون
وائلڈ لائف کی مشہور شخصیت اسٹیو ارون تھے جو یقیناً نیچرل شوز کے راک اسٹار تھے۔ ارون نے اپنے شو ’دی کروکو ڈائل ہنٹر‘ کی ہر قسط میں ناظرین کو نشستوں سے اچھلنے پر مجبور کر دیا تھا،خوفناک مگر مچھون کے ساتھ وقت گزارنے سے لیکر زہریلے سانپوں کے ساتھ رقص تک ان کی شہرت کے امین تھے۔
اسٹیو ارون کی ویڈیوز میں سنسنی خیزی اور خوف حقیقی تھا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کئی بار موت سے بچ گیا تھا، لیکن موت کے لیے صرف ایک غلط قدم اٹھانا پڑتا ہے۔ 2006 میں جب وہ خطرناک سمندری مخلوق پر ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے تو اچانک ایک ’اسٹنگ رے‘ نے اسٹیو ارون کے دل میں اپنی دم کے ڈنک سے حملہ کردیا تھا اور اس سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ اسٹیو ارون کی بیوی کی درخواست پر اسکی المناک موت کی ویڈیو ضائع کردی گئی تھی۔