تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنریشن زی گزشتہ نسلوں کے مقابلے میں زیادہ پریشان رہتی ہے، جس کی بڑی وجہ اسمارٹ فون ہے۔
امریکن ماہر نفسیات جوراتھن ہیڈ کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر کے نوجوان گزشتہ نسل کے نوجوانوں کی نسبت کئی گنا زیادہ پریشان رہتے ہیں، جنریشن زی کہلانے والے 27 فیصد نوجوانوں پر ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا منفی اثر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
’یہ پہلی نسل ہے جو اپنی جیبوں میں اسمارٹ فون لے کر پروان چڑھی ہے، اسمارٹ فون نوجوانوں کو اپنے ماحول سے الگ تھلگ کررہا ہے، اس کے اثرات خاص طور پر نوجوان لڑکیوں پر نمایاں ہیں۔
ماہرین نفسیات کیا کہتے ہیں؟
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ماہرین نفسیات نے 4 حل تجویز کیے ہیں، پہلا حل یہ ہے کہ 14 سال کی عمر سے قبل بچوں کو اسمارٹ فون نہ دیں، دوسرا یہ کہ بچوں کو 16 سال کی عمر سے قبل سوشل میڈیا سے دور رکھیں۔
ماہرین نفسیات جنریشن زی کے نوجوانوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے تجویز کرتے ہیں کہ اسکولوں میں بچوں کو موبائل فون نہ لے کرجانے دیں اور بچوں کی نگرانی کریں، بچوں کو زیادہ آزادی بھی نہ دی جائے۔
جنزیشن زی کیا ہے؟
جنریشن زی (نئی نسل) میں وہ نوجوان شامل ہیں جو 90 کی دہائی کے وسط یعنی 1995 سے لے کر 2000 کی دہائی کے آخر یعنی 2010 تک پیدا ہوئے۔
جنریشن زی سے پچھلی نسل جو 80کی دہائی کے اوائل (یعنی سنہ 1980) سے لے کر نوّے کی دہائی کے وسط (یعنی سنہ 1995) تک پیدا ہوئی، کو ملینیئلز کہا جاتا ہے۔