کیلیفورنیا دریا میں پھنسے ہوئے گھوڑے کو کیسے ریسکیو کیا گیا؟

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیلیفورنیا کی ریور سائیڈ کاؤنٹی میں فائر فائٹرز اور دیگر ہنگامی امدادی عملے نے دریائے سانتا انا میں تقریباً 24 گھنٹوں تک پھنسے ہوئے ایک گھوڑے کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ایئر لفٹ کر کے بچا لیا گیا۔

کیل فائر، ریور سائیڈ کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ، شہر نورکو اینیمل ریسکیو ٹیم اور ریور سائیڈ کاؤنٹی شیرف آفس کے اہلکاروں نے اس وقت بروقت  کارروائی کی جب  انہیں اطلاع ملی کہ ایک کنکوسٹاڈور نامی گھوڑا دریا میں پھنسا ہوا ہے۔

یہاں ایک مقامی خاتون ڈیانا سولس کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر اور کچھ دوست گھوڑوں پر سواری کر رہے تھے کہ اچانک 2  گھوڑے ڈر کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ان میں سے ایک گھوڑے کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا، لیکن کنکوسٹاڈور کہیں نہیں نظر نہیں آیا تو اس کی تلاش شروع کر دی گئی۔

کیل فائر حکام کو بعد میں سوشل میڈیا سے معلوم ہوا کہ گھوڑا دریا کر طرف بھاگ گیا ہے اور وہاں جا کر پھنس گیا ہے۔

ہنگامی امدادی ٹیمیں کنکوئسٹاڈر کی ٹانگوں کو کیچڑ سے نکالنے میں کامیاب رہیں ، لیکن گھوڑا اتنا تھکا ہوا تھا کہ حرکت نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے پولیس کے دفتر کے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے گھوڑے کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ’میں بہت خوش ہوں، مجھے خوشی ہے کہ وہ ٹھیک ہےکیوں کہ  وہ ایک خوبصورت گھوڑا ہے، وہ رقص بھی کرتا ہے، اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp