الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔

انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان کیا جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں موجود پولنگ عملہ سازوسامان لے کر وہاں سے رخصت ہوگیا۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو آج ایک درخواست جمع کرائی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا لہٰذا الیکشن ملتوی کیا جائے۔

اس سے قبل، خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل تھے اور الیکشن عملہ بھی موجود تھا لیکن اس کے باوجود مقررہ وقت 9 بجے سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ شروع نہ ہوسکی۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp