پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے کمی کے بعد 237100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 203275 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 186335 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 2273 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔