زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکا کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا سے چلنے والی یہ فاؤنڈیشن دنیا بھر کے 40 ممالک میں کام کررہی ہے، اس فاؤنڈیشن میں دنیا کے مختلف ممالک کے پڑھے لکھے لوگ کام کر رہے ہیں۔ 2001 سے لے کر ابھی تک جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ان میں بھی زکوٰۃ فاؤنڈیشن نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سب سے بڑھ کر فلسطین میں بے گھر اور متاثرۃ لوگوں کی مددکے لیے یہ فاؤنڈیشن کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2005 کے بعد کام کر رہے ہیں لیکن اس سال جنوری میں باقاعدہ طور پر رجسٹریشن حاصل کی ہے، اور اپنا پہلا آفس قائم کیا ہے۔ سب سے پہلے لاہور میں ایک اسپتال بنا رہے ہیں جو 200 بیڈز پر مشتمل ہوگا، اس اسپتال میں دل کے امراض کا اسٹیٹ آف دی آرٹ علاج کیا جائے گا۔ رمضان میں بھی ہم نے کچی آبادیوں کے لیے افطار پروگرام کا آغاز کیا ہے اور مختلف علاقوں میں ان کو افطار کرا رہے ہیں۔ مزید کیا کیا اقدام کیے جا رہے ہیں یہ جاننے کے لیے انٹرویو دیکھیے