جرمنی نے اسٹوڈنٹ ویزا قوانین میں کیا اہم تبدیلیاں کی ہیں؟

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی نے غیر ملکی طلبا کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں نرمی کردی ہے، طلبا تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ملازمت بھی کرسکیں گے۔

شینیگن ویزا انفو میں شائع رپورٹ کے مطابق جرمنی نے بین الاقوامی طلبا کے لیے ویزا قوانین میں نرمی کردی ہے، جرمنی کا نیا قانون غیر ملکی طلبا کو اپنی تعلیم کے دوران کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کا اطلاق رواں سال مارچ سے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں

قوانین میں تبدیلی کا مقصد طلبا کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار کو آسان بنانا اور ان کی مستقل رہائش کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، یہ اقدام جرمنی کے افرادی قوت کی شدید قلت کے باعث زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو بلانے کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

جرمنی میں امیگریشن قوانین میں دوسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم مارچ سے نافذ کی گئیں ہیں، جرمنی نے امیگریشن قوانین میں پہلی تبدیلیاں نومبر 2023 میں نافذ کی تھیں۔ یہ تبدیلیاں ای یو بلیو کارڈ کے اجرا سے متعلق کی گئی تھیں۔

نئے قوانین کے تحت جرمنی میں کسی پروفیشنل ادارے یا یونیورسٹی سے ڈگری کے حامل اور 2 سالہ تجربہ رکھنے والے ہنرمند باآسانی جرمنی آسکیں گے، نئے قوانین کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزا پر جرمنی جانے والے غیریورپی  طلبا کو 9ماہ پہلے جرمنی آنے اور ہر ہفتے 20گھنٹے تک کام کرنے کی اجازت ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل