بے روزگار شہری نے پورے کنبہ کو زہر دیدیا، 2 سالہ بچی ہلاک

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں معاشی تنگ دستی سے پریشان شہری نے مبینہ طور پر بیوی سمیت دو بچیوں کو زہر دیدیا ۔ 2 سالہ بچی دم توڑ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 میں رہائش پذیر  45 سالہ اظہر نے پہلے اپنی بیوی فاطمہ اور پھر دونوں بچیوں کو زہر دیا۔ ملزم نے بیوی بچوں کو مبینہ طور پر زہر دینے کے بعد خودکشی کی بھی کوشش کی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی اور تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہسپتال میں موجود دیگر3  افرادکوطبی امداد دی جارہی ہے۔ بچ جانے والوں میں بیوی اور4 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ زہر خوارنی سے جاںبر نہ ہونے والی بچی کی شناخت ام ہانیہ کےنام سے ہوئی ہے۔

پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان کے مطابق اظہر کے معاشی حالت بہتر نہیں تھے۔ کافی روز سے بیروزگاری کے باعث گھریلو جھگڑے بھی ہوئے تھے۔ اظہر کی بیٹی اور بیوی اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

عباسی شہید اسپتال کے باہر اظہر کی بھابھی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اظہر نے ہی فون کرکے زہرخوارنی کی بابت آگاہ کیا۔

’معلوم نہیں کہ زہر کیسے کھایا۔ اس بات کا اندازہ تھا کہ کئی روز سے اظہر کے گھر میں راشن نہیں تھا۔ اظہر کی معصوم بچی کی موت ہوچکی ہے۔‘

پولیس ذرائع کے مطابق کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر اظہر ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا جہاں سے اسے کئی روز قبل فارغ کردیا گیا تھا۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘