عید الفطر کے لیے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔
کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا، عیدالفطر بھی ایک ہی روز ہوگی۔ تمام مکاتب فکر کے علما سے رابطے میں ہوں۔














