5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض، 3 نئے کوآرڈینیٹرز تعینات

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 5 وفاقی وزرا کو مختلف وزارتوں کے اضافی قلمدان سونپ دیے جبکہ 3 نئے کوآرڈینیٹرز تعینات کردیے ہیں۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کو وزارت مذہبی امور کا اضافی قلمدان سونپ دیا۔ جبکہ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو وزارت مواصلات کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

وفاقی وزیر صنعت و پیدوار رانا تنویر حسین کو وزارت غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو وزارت آبی وسائل کا اضافی چارج مل گیا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 نئے کوآرڈینیٹرز مقرر کردیے ہیں۔ جن میں رانا احسان افضل، رومینہ خورشید عالم ماحولیاتی تبدیلی اورشبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان وزارت کا کوآرڈینیٹر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ٹرین میں ملنا والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بنا گیا

صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے تباہی، متعدد ہلاکتیں

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟