عیدالفطر پر 4 چھٹیاں ہوں گی، وزیراعظم نے منظوری دیدی

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

عیدالفطر کی باضابطہ منظور شدہ تعطیلات 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتے تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے 9 اپریل سے 12 اپریل تک تعطیلات کی سمری ارسال کی تھی، تاہم وزیراعظم پاکستان نے 10 اپریل سے 13 اپریل تک چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی جبکہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 9 اپریل کو ملک میں اکثر مقامات پر موسم صاف رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چاند کی عمر 9 اپریل کو 19 سے 20 گھنٹنے ہو جائے گی، اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زیادہ پر محیط ہوگا۔

اس سے قبل چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد بھی سائنسی بنیاد پر 10 اپریل کو عیدالفطر ہونے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp