پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔
بدھ 3 اپریل کو رات 11 بجے کے قریب صارفین کو وٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
صارفین کی جانب سے بتایا گیا کہ واٹس ایپ گروپ میں میسج نہیں جارہے، اس کے علاوہ انفرادی طور پر بھی رابطہ کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔
صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کے حوالے سے شکایات سامنے آنے کے بعد ایکس پر واٹس ایپ ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
دوسری جانب واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی تھی کہ صارفین کو واٹس ایپ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تاہم اب سروس بحال ہوگئی ہے۔