’مریم نواز کی ٹیم کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے‘، حنا پرویز بٹ کی ٹک ٹاک کیوں وائرل ہوگئی؟

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی نِت نئی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے آئے روز صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ نیلے رنگ کے کپڑے پہنے اسمبلی میں داخل ہوتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مقدس فاروق اعوان لکھتی ہیں کہ حنا پرویز بٹ نے کیمرہ مین رکھ لیا ہے جو گاڑی سے نکلنے سے لے کر قومی اسمبلی میں داخلے تک ان کی ویڈیو بناتا ہے جسے بعدازاں ایڈیٹنگ کرکے ٹک ٹاک پر لگایا جاتا ہے۔

فیصل سلیم نے طنزاً لکھا کہ حنا پرویز بٹ کی ٹیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹیم کو بہت ٹف ٹائم دے رہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایسی ویڈیوز بنانے کی آسانیاں صرف ن لیگ کو ہی ہیں کیونکہ جہاں تک مجھے یاد ہے سیکیورٹی کی وجہ سے اسمبلی ہال میں صرف ممبران کو جانے کی اجازت ہوتی تھی کیمرہ مین کو نہیں۔

محمد سلمان نے حنا پرویز بٹ کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی ویڈیوز بنانے کا مقصد کیا ہے؟ اور اس کا عام آدمی کی زندگی سے کیا تعلق ہے؟

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ سب سے زیادہ محنت حنا پرویز بٹ کا کیمرہ مین کررہا ہے جو ہر بار گاڑی سے اترتے ہوئے اسٹار پلس کے ڈرامے کی طرح 3  چکر گول گول گھومتا ہے تاکہ ویڈیو کے لیے زیادہ شاٹس لے سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے