اس عید پر کون کون سی فلمیں ریلیز ہوں گی؟

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برصغیر میں تہواروں کے موقعے پر فلموں کی نمائش کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ خواہ عید ہو یا دیوالی، ہولی ہو یا کرسمس ایسے مواقع پر نئی فلموں کی نمائش کے لیے فلمساز خصوصی تیاریاں کرتے آئے ہیں کیونکہ تہواروں جیسے خاص مواقع پر ان کی کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

‎بھارت کے برعکس پاکستان کی فلمی صنعت بہت چھوٹی ہے اور یہاں عید جیسا تہوار ہی فلمسازوں کے لیے وہ موقع ہوتا ہے جب انہیں اپنی فلم کی کامیابی کے امکانات سال کے باقی دنوں کے مقابلے میں زیادہ روشن دکھائی دیتے ہیں لیکن پھر بھی پاکستان میں بننے والی فلموں کی تعداد انتہائی کم ہے۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سال عیدالفطر کے موقع پر آپ پاکستانی سنیما گھروں میں کون کون سی پاکستانی اور غیر ملکی فلمیں دیکھ سکتے ہیں۔

دغا باز دل

اس عید الفطر پر ریلیز ہونے والی واحد پاکستانی فلم ‘دغا باز دل’ ہے جس میں مہوش حیات اور علی رحمان مرکزی کردار ہوں گے۔

یہ فلم ‘کراچی سے لاہور’ بنانے والے وجاہت رؤف نے بنائی ہے۔ جس کا ٹیزر ریلیز ہو چکا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک شادی کے گرد گھومتی ہے جو ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہوگی۔

فلم میں  کرداروں میں بابر علی، سلیم شیخ، مومن ثاقب، لیلیٰ واسطی اور عائشہ خان رنگ بکھیریں گے۔

یہ ایک فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہو گی جس کو آپ  اپنی فیملی کے ساتھ دیکھنے سنیما گھروں میں جا سکتے ہیں۔

گاڈزلا ایکس کانگ( دی نیوایمپائر)

اس سال کی سب سے بڑی کمرشل فلم جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے وہ گاڈزلا ایکس کانگ ( دی نیو ایمپائر) ہے۔

اس فلم میں ملی بوبی براؤن مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ ویرا فارمیگا کا کردار پرانے سیزن والا ہو گا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایکشن سے بھرپور اس فلم کو بڑی تعداد میں لوگ سنیما گھروں میں دیکھنے جائیں گے۔

منکی مین

سلم ڈاگ، ملین ایئر، لائن، دی گرین نائٹ، دی مین ہو نیو انفینیٹی کے ہیرو دیو پٹیل کی ہدایت کاری میں بننے والے فلم ‘منکی مین’ اس عید الفطر پر ریلیز ہو گی۔

اس فلم کے ذریعے دیو پٹیل اپنی ہدایتکاری کےکیریئر کا ڈیبیو بھی کریں گے۔

اس فلم کی کہانی ہندوؤں کے دیوتاؤں سے متاثر ہے جو کہ جنگل کی حفاظت کرتے تھے، یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی۔

سول وار

اس عید پر آپ کو سوچ پر مجبور کر دینے والی فلم سول وار ہو گی جس کی کہانی دوسری جنگ عظیم پر مبنی ہے جو کہ امریکا میں قوم کو 2 حصوں میں تقسیم کردیتی ہے اور ملک میں دنگے فساد شروع ہو جاتے ہیں۔

یہ فلم اسٹوڈیو اے 24 پروڈیوس کرے گا جبکہ کرسٹن ڈنسٹ، ویگنر مورا، نک آفر مین اور جیسی پلی مونز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بڑے میاں چھوٹے میاں

پڑوسی ملک بھارت کے خانز (شارخ خان، سلمان خان اور عامر خان) کی فلموں کا شائقین کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے لیکن ان کی کوئی فلم اس عید پر ریلیز نہیں ہو گی تاہم اکشے کمار اور ٹایگر شروف کی فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ ضرور سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp