محمود خان اور کامران بنگش نے الیکشن نتائج کو ٹربیونل میں چیلنج کردیا

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود خان اور کامران بنگش نے پی کے 72 اور پی کے 82 کے الیکشن نتائج کو ٹربیونل میں چیلنج کردیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی محمود خان اور کامران بنگشن نے الیکشن ٹربیونل میں ایڈووکیٹ علی گوہر درانی کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، جس میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، آراوز اور کامیاب امیدواروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ انتخابات 2024 میں فارم 45 کے مطابق کامیاب ہوئے جبکہ فارم 47 میں مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، فارم 45 میں ڈی آراوز اور آراوز نے تبدیلی کی اور نتائج تبدیل کیے۔

دونوں رہنماؤں کا موقف ہے کہ فارم 45 اور فارم 46 میں پریزائیڈنگ افسران کے دستخطوں میں فرق ہے، آر اوز اور ان حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدوروں کی ملی بھگت سے یہ نتائج تبدیل کئے گئے ہیں۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ الیکشن ٹربیونل پولنگ ایجنٹس اور پریزائیڈنگ افسران کو فارمز 45 اور 46 تصدیق کے لیے بطور سرکاری گواہ طلب کریں، ایک شخص کے ہاتھ کی لکھائی سے کئی فارم 45 بنائے گئے ہیں جو ان نتائج کو مشکوک بناتا ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں دیں لیکن ان کو ٹھیک طریقےسے سنا نہیں گیا اور درخواستیں خارج کی گئی۔

امیدواروں نے الیکشن ٹربیونل سے استدعا کی ہے کہ فارم 45 نتائج کے مطابق حلقوں کے نتائج مرتب کرنے کا حکم دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟