لاپتہ افراد کے کتنے مقدمات زیرالتوا، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں لاپتہ افراد کے 2300 سے زیادہ مقدمات زیرالتوا ہیں۔

لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ماہانہ پیش رفت رپورٹ کے مطابق، لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2024 میں 18 مقدمات درج کیے اور 33 مقدمات نمٹائے۔

مارچ 2024 میں نمٹائے گئے کل 33 مقدمات میں سے 18 افراد گھروں کو واپس پہنچے، 9 افراد کا سراغ لگایا گیا جن میں 8 مختلف جیلوں اور ایک شخص حراستی مرکز میں ہے جبکہ نمٹائے گئے 6 مقدمات جبری گمشدگی کے کیس نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق، لاپتہ افراد کمیشن کو 31 مارچ تک مجموعی طور پر 10185 مقدمات موصول ہوئے جن میں سے اب تک 7868 مقدمات نمٹائے جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، لاپتہ افراد کے 2302 مقدمات زیر التوا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp