پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم ملک میں جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن میں ہمارے جیتے ہوئے لوگوں کو فارم 47 میں ہرایا گیا۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ 12 اپریل کو اختر مینگل کی رہائشگاہ پر اجلاس ہوگا، جس کے بعد 13 اپریل کو پشین سے احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں مگر ابھی کچھ مسائل ہیں، لیکن امید ہے کہ بہتر نتائج نکلیں گے۔
رؤف حسن نے کہاکہ کور کمانڈر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کابینہ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ وہاں پر ارکان صرف افطار کی دعوت پر گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقاتوں پر تنقید کی گئی ہے لیکن وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھنا پڑتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے حوالے تحفظات اب بھی موجود ہیں، ہم جن خدشات کا اظہار کررہے ہیں وہ میڈیکل ٹیسٹ پاکستان میں ہو ہی نہیں رہے، اس لیے ضروری کہ ان کے سیمپلز بیرون ملک بھجوائے جائیں۔