سنیتا مارشل اور حسن احمد پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہترین اور سب سے زیادہ چاہے جانے والے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔
وہ اب 15 سال سے ایک ساتھ ہیں اور اللہ نے انہیں ایک بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازا ہے۔
مزید پڑھیں
گو سنیتا اور حسن مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی اپنی انفرادیت اور عقائد کو خوبصورتی سے برقرار رکھا ہوا ہے۔
سنیتا وصی شاہ کے شو میں مہمان تھیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا دونوں کے اہل خاندان ان کے رشتے سے خوش ہیں تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین اور خاندان والے ان کے ساتھ ٹھیک نہیں تھے اس وجہ سے انہوں نے آخر کار برطانیہ جانے اور وہاں خاندان والوں کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا اور بالآخر انہیں منا لیا۔
سنیتا نے نے کہا کہ شادی 2 خاندانوں کو ایک کرتی ہے اس لیے ان میں ہم آہنگی ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حسن کے ساتھ بھاگ کر شادی نہیں کی بلکہ دونوں کے خاندانوں کے علم میں لا کر ہی سارے معاملات ہوئے۔
سنیتا اور حسن ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔