اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگائی جائے، 115 فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کا صدر میکرون کو خط

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کی پارلیمنٹ کے 115 ارکان نے اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115 ارکان کی جانب سے صدر ایمانوئیل میکرون کو خط لکھا گیا ہے جس میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکان نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اس لیے فرانس کو اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

ارکان پارلیمنٹ نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری میں اب تک 33 ہزار سے زیادہ شہادتیں ہوچکی ہیں۔

انہوں نے خط میں یہ بھی مطالبہ کیاکہ اب تک اسرائیل کو جتنے ہتھیار فروخت کیے گئے ہیں ان کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں۔

ارکان پارلیمنٹ نے مزید کہاکہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 33 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں۔

حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے مگر اسرائیل بدستور اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ