پی ایس ایل:لاہور قلندرز نے فائنل کاٹکٹ کٹوالیا،کل ملتان سلطانز سے ٹاکرا ہو گا

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کی ٹیم نے 172 رنز کا ہدف 18 اعشاریہ 5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔اب دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی ٹیم کل فائنل میں ملتان سلطانز کےساتھ ٹکرائے گی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ اس کے علاوہ بھانوکا راجہ 25 ، صائم ایوب 9 اور عامر جمال نے ایک رنز بنایا اور ٹام کوہلر صفر پر ہی واپس لوٹ گئے۔

 

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجا جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ

جواب میں لاہور قلندرز نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو مرزا بیگ نے 42 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے جبکہ سیم بلنگز 21 بالز پر 28 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ فخر زمان 6 ،احسن حفیظ 15 ،عبداللہ شفیق 10 ،سکندر رضا 23 ،ڈیوڈ ویزے 9 اور شاہین شاہ آفریدی نے 12 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وہاب ریاض ،عامر جمال اور سلمان ارشاد ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp