غزہ کا سب سے بڑا اسپتال قبرستان بن گیا ہے، عالمی ادارہ صحت

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال ’الشفاء‘ پر اسرائیلی فوج کے دوسرے بڑے اور طویل تر حملے کے بعد کہا ہے کہ الشفاء اسپتال انسانی قبروں کا مرکز بن کر رہ گیا ہے۔ جہاں پر اسرائیلی فوج نے 2 ہفتے تک مکمل جنگی آپریشن جاری رکھا۔ اسپتال کے اندر اور باہر اسرائیلی فوج تعینات رہی اور اسپتال کی عمارت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق 25 مارچ سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کے بعد جمعہ کے روز عالمی ادارہ صحت کے ایک مشن کی الشفاء اسپتال تک رسائی ممکن ہو سکی ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’الشفاء جو کبھی غزہ کے شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا تھا۔ بڑے پیمانے پر تباہی کا نشانہ بنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے تازہ محاصرے کے بعد الشفاء اسپتال انسانی قبروں کا مرکز بن گیا ہے۔‘

اذانو نے مزید لکھا ہے کہ ’اسپتال کی زیادہ تر عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ یہاں تک کہ مختصر مدت میں اسپتال کی کم سے کم فعالیت کو بحال کرنا ناممکن ہے۔‘

عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 10 اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک 33137 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانو نے کہا ہے کہ ’غزہ میں قحط بڑھ رہا ہے، بیماریاں پھیل رہی ہیں۔‘ اذانو نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ہونے دیا جائے اور فوری جنگ بندی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے