ٹوئٹر نے نفرت آمیز مواد پر نظر رکھنے والے ملازمین کو برطرف کردیا

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے نفرت آمیز مواد پر نظر رکھنے والے ملازمین کو برطرف کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے ملازمین میں کمی کرتے ہوئے نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کرنے والی ٹیم کے 12 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔

غلط معلومات، عالمی سطح پر ہونے والی اپیلوں اور ٹوئٹر پر موجود سرکاری میڈیا کے اکاؤنٹس سے متعلق پالیسی پر کام کرنے والی ٹیموں میں سے بھی کئی افراد کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔

ٹوئٹر کی نائب صدر نے ملازمین کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرسٹ اینڈ سیفٹی کے ڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد مواد کو اعتدال پسند بنانے پر کام کرتے ہیں اور ان ملازمین کو نہیں ہٹایا گیا جو یہ کام روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد نومبر میں تقریباً تین ہزار 700 ملازمین کو نکالا تھا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مزید افراد مستعفی ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp