کونسا سیاسی رہنما کہاں عید منارہا ہے؟

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بھر میں نماز عید کے خصوصی اجتماعات ہوئے، جن میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں نمازعید ادا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف:

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو لاہور میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔انہوں نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد انہوں نے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید مناتے ہوئے قوم کو ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔

ہم مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کریں

انہوں نے قوم سے کہا کہ وہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے ویژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عہد کریں۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم ان لوگوں کا خیال رکھنے کا اعادہ کریں جنہیں ہماری ضرورت ہے اور ہم مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کریں جن کا خون آج بھی بہایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور حمزہ شہباز نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز ادا کی۔

صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت اس موقع پر مسجد میں موجود لوگوں سے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔

صدر اور وزیراعظم کا ٹیلیفونیک رابطہ

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟