سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

جمعرات 11 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر  کے دارالحکومت سری نگر کی تاریخی جامع مسجد ( عیدگاہ) میں گزشتہ روز بھارتی انتظامیہ نے مسلمانوں کو  نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا۔ بھارتی حکومت کے اس اقدام نے ایک بار پھر بھارتی حکومت پر کالک مل دی جو کشمیر میں سب اچھا کی رپورٹ دنیا کو پیش کر رہی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد ترقی پسند قوانین متعارف کرانے اور  خاندانی سیاست کو مستقل طور پر ختم کرنے کے بعد، امن، خوشحالی اور سلامتی کے عنوان سے ایک غلط تصویر پیش کی جا رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ بھارت نے مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد (عیدگاہ) میں نماز عید ادا کرنے سے کیوں روکا؟ آخر مقبوضہ جموں و کشمیر پر قابض بھارتی انتظامیہ کس چیز سے خوفزدہ ہے؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یقیناً اس خوف کے پیچھے بہت کچھ ہے۔ اوہ وہ یہ ہے کہ بھارتی حکومت کو خدشہ ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو ایک جگہ جمع ہونے کی اجازت دینا خطرناک ہو گا، کیونکہ یہ ماضی کی طرح بھارت مخالف جلوس میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp