پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے قوم اپنا کردار ادا کرے، سیاچن سے پاک آرمی کے جوانوں کا پیغام

جمعرات 11 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیاچن کے پہاڑوں پر کھڑے پاکستانی فوج کے جوانوں نے قوم کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر غیر ملکی عناصر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ان کے خلاف جنگ لڑنے میں قوم اپنا کردار ادا کرے۔

عید کے پُرمسرت موقع پر سیاچن میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے مختلف پیغامات میں اپنے عزم و ہمت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے جوان وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں کیونکہ قوم کی خوشیاں پاک فوج کی قربانیوں سے وابستہ ہیں۔ پاک آرمی کے یہ محافظ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں تک، سندھ کے تپتے صحراؤں سے لے کر وزیرستان کے پہاڑوں تک اپنی عید کی خوشیاں سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربان کرتے ہیں۔

برفیلے پہاڑوں کی سرزمین سیاچن میں دفاعِ وطن پر مامور پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں کہ اللہ تعالی نے انہیں موقع فراہم کیا کہ وہ خوشیوں سے بھرے اس تہوار پر بھی سر زمینِ پاکستان کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔‘

پاک فوج کے ایک جوان کا کہنا تھا’ میری طرف سے میرے گھر والوں اور پورے پاکستان کو عید الفطر مبارک ہو۔ گھر والوں کی یاد کے باوجود یہاں عید الفطر گزارنے پر اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اس ملک کی حفاظت کرنے کا موقع دیا۔‘

ایک جوان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے زیادہ اپنی اکلوتی بیٹی کو یاد کر رہا ہے اور آنے سے پہلے اس نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یہ عید اس کے ساتھ گزارے گا۔

پاکستانی فوج کے جوان کا کہنا تھا ’عید میں اپنی اہلیہ اور گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتا تھا لیکن ملک و قوم کی خاطر میں کچھ بھی قربان کرنے کو تیار ہوں۔ میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے عید منائیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ ہم انشاء اللہ ہر وقت، ہر موسم اور ہر محاذ پر اس ملک کی بقا کے لیے لڑنے کو تیار ہیں۔‘

اس موقع پر پاکستانی فوج کے جوانوں نے قوم سے اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ  آج کل سوشل میڈیا پر غیر ملکی عناصر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ان کے خلاف جنگ لڑنے میں قوم اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہاں اس مشکل موسم میں بھی ملک کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ جب تک اس پاک دھرتی کے بہادر سپوت کھڑے ہیں پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ انشاء اللہ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ بھی دائو پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟