سیاروں کی سطح کا جائزہ لینے کے لیے ربوٹک ڈاگ کی تربیت کا آغاز

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدان ماؤنٹ ہُڈ پر ایک ایسے ربوٹک ڈاگ کی تربیت کر رہے ہیں جسے اسپرٹ کا نام دیا گیا ہے، یہ ربوٹک ڈاگ دشوار گزار علاقے میں اپنی 4 ٹانگوں کے ذریعے پتھریلی سطحوں اور نرم زمین پر چلنا سیکھ رہا ہے۔

سائنس دانوں کو امید ہے کہ ان کی تحقیق سے مستقبل میں چاند اور ہمارے نظام شمسی کے دیگر سیاروں پر مشن کے لیے دیگر روبوٹک ڈاگز کو تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

اینالاگ انوائرنمنٹ (لاسی) پروجیکٹ کی سائنسدان کرسٹینا ولسن کا کہنا ہے کہ ربوٹک ڈاگ جو بھی قدم اٹھاتا ہے اس کے ساتھ ہی  وہ اپنی ٹانگ سے مکینیکل مزاحمت کو محسوس کرتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے ہم انسان ناہموار سطحوں پر چلتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں۔

اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سائنسدان اس ڈیٹا میں دلچسپی رکھتے ہیں سیاروں کی سطح کیسے بنی، یہ کیسے حرکت کرتی ہے اور مستقبل میں یہ کیسے حرکت کر سکتی ہے۔

یہ تحقیق لاسی پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس میں نیشنل ایروناٹیکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ماہرین کی ایک ٹیم اور 5 یونیورسٹیوں بشمول یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا، ٹیکساس اے اور ایم یونیورسٹی اور اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp