سانحہ نوشکی کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او سٹی نوشکی اسد اللہ بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق نوشکی تفتان قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو اسلحے کے زور پر روکا اور شناختی کارڈ چیک کرتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو قریبی پہاڑی سلسلے میں لے گئے جن کی بعد میں لاشیں برآمد ہوئیں۔

اس کے علاوہ نوشکی میں ہی فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔ اب پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp