ان دنوں اداکارہ نوال سعید کے متنازع بیانات کی وجہ سے ان کے چرچے زبان زد عام ہیں ، کبھی پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے پیغامات موصول ہونا تو کبھی کرکٹر شعیب ملک کے نام پر خاموشی اختیار کرنا غرض کہ نوال سعید کے مُنہ سے نکلنے والا ہر لفظ سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ اب اداکارہ ایک بار پھر محبت سے متعلق گفتگو کرکے موضوع بحث بن گئیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ نوال سعید کا نام ماضی میں ساتھی اداکار نور حسن کے ساتھ بھی جوڑا گیا جس کو اداکارہ نے محض دوستی کہہ کر ٹال دیا۔
بعدازاں نور حسن اور کرکٹرز کے پیغامات موصول ہونے والے نوال سعید کے بیان پر ہلچل ابھی تھمی نہیں تھی کہ انہوں نے ایک اور بیان داغ دیا۔
نوال سعید نے عید الفطر کے تیسرے روز ’وصی شاہ’ کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کرکے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا۔ میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ،’آپ نے جتنے بھی رومانوی کردار ادا کیے ہیں تو کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کردار ختم ہوجانے کے باوجود سامنے والا اس کردار سے باہر نہ آرہا ہو؟’
میزبان کی جانب سے سوال پر اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا کہ،’اکثررومانوی کردار ادا کرتے ہوئے سامنے والے سے وابستگی ہو ہی جاتی ہے اور مجھے بھی ایک بار ہوئی۔ جب اس فنکار کا نام پوچھا گیا جس پر اداکارہ نوال نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکار کا نام پوشیدہ رکھا اور جواب دیا کہ صرف سامنے والے کو ہی نہیں بلکہ مجھے بھی ان سے وابستگی ہوگئی تھی جو کچھ وقت گزرجانے کے بعد ختم ہوگئی۔
نوال سعید کا کہنا تھا کہ کیونکہ آپ اس شخص کے ساتھ اتنے گھنٹے گزار رہے ہیں، گھر والوں سے زیادہ ان کے ساتھ رہتے ہیں تو وابستگی ہوجاتی ہے اور صرف یہی نہں بلکہ سین کے ڈائیلاگ بھی رومانس سے بھرپور ہوتے ہیں تو اس میں جذبات بھی شامل ہوجاتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ، آپ کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک مختلف شخص ہے اور آپ دونوں ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے۔’
خیال رہے کہ اداکارہ نوال سعید اپنی اداکاری کے ساتھ خوبصورتی کے سبب بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔