وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اضافہ کیا ہے جبکہ ڈیزل 8 روپے 14 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 293 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل 290 روپے 38 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 31 مارچ کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp