عید کی چھیٹوں میں خیبر پختونخوا میں کتنے بچے پیدا ہوئے؟

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں عید کی چھٹیوں کے دوران 1 ہزار 751 بچے پیدا ہوئے ہیں، اس دوران 510 لوگوں کو کُتے کے کاٹنے کی ویکسین جبکہ 09 لوگوں کو سانپ کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں عید کی تعطیلات کے دوران سرکاری اسپتالوں میں شہریوں کو فراہم کی جانی والی طبی خدمات کا ڈیٹا وزارت صحت کو موصول ہوگیا ہے۔

سید قاسم علی شاہ نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے عید کی خوشیاں قربان کرکے عوام کو بروقت طبی خدمات فراہم کرکے ہزاروں لوگوں کو جان بچائی ہے، عید کے3 دنوں کے دوران 37 اضلاع میں ایمرجنسی خدمات 24 گھنٹے جاری رہیں، عید کے دوران 82 ہزار 498 ایمرجنسی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اس دوران 4 ہزار 305 کیسز کو لیبر روم میں طبی خدمات فراہم کی گئی، عید کے دوران 1 ہزار 751 زچگیاں سرکاری اسپتالوں میں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے دوران 446 میجر سرجریز جبکہ 6 ہزار 684 مائینر سرجریز کی گئیں، 510 لوگوں کو کُتے کے کاٹنے کی ویکسین جبکہ 09 لوگوں کو سانپ کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کی گئی۔

عید کی چھٹیوں کے دوران مریضوں کو بلا تعطل ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے پر صوبائی وزیر صحت نے محکمہ صحت کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp