رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کا پہلا پیغام آ گیا

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد مداحوں کو مضبوط رہنے کی تلقین کرڈالی۔

سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے ’فٹنس اکوائپمنٹس‘ کے برانڈ لانچ کا اعلان کرتے نظر آئے۔ سلمان خان نے فٹنس برانڈ کا نام ’بینگ اسٹرانگ‘ رکھا اور اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ ’اب میرے برانڈ کے فٹنس اکوائپمنٹس آپ سب کی دسترس میں ہیں اور اب سے آپ سب بھی مضبوط ہوجائیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

خیال رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے دو مشتبہ افراد بائیک پر سوار ہوکر سلمان خان کی ممبئی کے علاقے بندرہ میں رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے ارد گرد معائنہ کرنے کے بعد گھر کے سامنے سے فائرنگ کرتے گزرے اور ایک گولی عمارت کی پہلی منزل پر بھی چلائی جہاں سلمان خان ہوتے ہیں۔

اگرچہ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جانب سلمان خان کے مداح فکرمند نظر آرہے تھے لیکن سلمان خان نے انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک پیغام سے موضوع بدل دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟